منگلورو 27؍جولائی (ایس او نیوز)بائکمپاڈی ریلوے پل کے پاس ایک کنٹینر لاری کی ٹکر کی وجہ سے عمر رسیدہ اسکوٹر سوار ہلاک ہوگیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کانام عبدالحمید (70سال) ہے۔
کہتے ہیں کہ عبدالحمید اپنے اسکوٹر پر سورتکل سے کولور کی طرف جارہا تھاتو بائکمپاڈی ریلوے پل کے قریب لاری نے اسے اوور ٹیک کرنے کوشش میں ٹکر ماردی جس سے وہ اسکوٹر سمیت سڑک پر گرگیااور اسے شدید چوٹ آئی ۔زخمی عبدالحمید کوفوری طور پر علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔سٹی ٹریفک(نارتھ) پولیس نے اس معاملے میں لاری ڈرائیور راجیش کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔